17 جنوری 2015 - 05:35
روس اور وینزوئیلا کے سربراہوں کی ملاقات

روس اور وینزوئیلا کے صدورنے ماسکو میں باہمی تعاون میں توسیع اور تیل کی عالمی منڈیوں کی صورتحال پر بات چـيت کی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیرپوتین اور وینزوئیلا کے صدر نیکولس مادورو نے کریملین میں اپنے مذاکرات میں مشترکہ اقتصادی منصوبوں منجملہ انرجی کے مسائل پر بات چیت کی ۔ کریملین کے ترجمان نے بتایا کہ روسی صدرپوتین اور وینزوئیلا کےصدر مادورونے تیل کی عالمی منڈیوں کی حساس صورتحال پرتفصیلی بات چیت کی۔

دونوں ملکوں کے صدورنے روس اور ونیزوئيلاکے سرکاری تعاون کے کمشینوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت پر زوردیا ۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ اپنےتجارتی لین دین کی شرح میں پہلے زیادہ اضافہ کریں گے ۔وینزوئیلا کےصدر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ماسکو کاراکاس کا اسٹریٹجک شریک شمار ہوتاہے کہاکہ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انرجی کی منڈیوں میں استحکام لانے کے طریقوں پر بات چیت ہوئي ۔
وینزوئيلا کے صدر تیل پیدا کرنےوالے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے رکن ملکوں کےاپنے دورے میں جمعرات کو ماسکو پہنچے ۔ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں تیزی کے ساتھ کمی کی وجہ سے روس کو بھی وینزوئيلا کی طرح بہت زیادہ اقتصادی نقصان پہنچا ہے ۔

.......

/169